کرکٹ

آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آج سے آغاز

 آئی سی سی ویمنزٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کاآغازآج سےانگلینڈمیں ہورہا ہے۔

لندن: (ویب ڈیسک) میگا ایونٹ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔

پاکستان ویمنز ٹیم اپنے ورلڈ کپ کے سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی اس کے بعد 17 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف برمنگھم کے میدان پر مدمقابل ہوگی۔

قومی ویمنز ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا تیسرا گروپ میچ 20 جون کو بنگلا دیش کے خلاف ساؤتھ ہیمپٹن میں اور 23 جون کو آسٹریلیا کے خلاف لیڈز کے میدان میں اترے گی اور آخری گروپ میچ 27 جون کو نیدرلینڈ کے خلاف برسٹل کے مقام پر کھیلے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء کی قیادت میں منیبہ علی، گل فیروزہ، عائشہ ظفر، ارم جاوید، ایمان فاطمہ اور عالیہ ریاض شامل ہیں۔

ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں نتالیہ پرویز، سائرہ جبین، طوبہ حسن، رامین شمیم، سعدیہ اقبال، نشرہ سندھو، ڈیانا بیگ اور تسمیہ رباب اسکواڈ میں شامل ہیں۔

ایونٹ کے میچز جیوسوپر اورڈیجیٹل ایپ مائیکوسے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 میں دنیا کی صفِ اول کی ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ کرکٹ شائقین کو توقع ہے کہ رواں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلے، شاندار انفرادی کارکردگیاں اور کئی نئے ریکارڈز دیکھنے کو ملیں گے۔

خواتین کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے آغاز پر گوگل نے اپنے ہوم پیج کو خصوصی ڈوڈل سے سجا دیا جس کے ذریعے دنیا کے سب سے بڑے ویمنز کرکٹ ایونٹ کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ورلڈ کپ کے پہلے روز گوگل کا روایتی لوگو کرکٹ کے رنگوں میں ڈھل گیا۔ ڈوڈل میں بیٹ، بال اور وکٹوں کی علامتوں کو منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے جو خواتین کرکٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور عالمی سطح پر اس کے اثر و رسوخ کی عکاسی کرتا ہے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!