ہاکی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ہاکی کیلنڈر 27-2026 کا اعلان،

اسلام آباد میں 6 بڑے نیشنل ایونٹس شیڈول؛ خواتین، جونیئرز اور اسکول لیول پر ٹیلنٹ ابھارنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا قومی ہاکی کیلنڈر 27-2026 کا اعلان،

اسلام آباد میں 6 بڑے نیشنل ایونٹس شیڈول؛ خواتین،

جونیئرز اور اسکول لیول پر ٹیلنٹ ابھارنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی

 تمام صوبائی اسپورٹس بورڈز، تعلیمی ادارے، یونیورسٹیاں اور ڈسٹرکٹ ایسوسی ایشنز کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور کیمپس کا آغاز کریں، پی ایچ ایف

اسلام آباد ; تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آئندہ ڈومیسٹک ہاکی کیلنڈر 27-2026 کا باقاعدہ اعلان کرتے ہوئے ملک بھر کے تمام صوبائی محکمہ جات، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹس،

بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، یونیورسٹیوں، ڈسٹرکٹ اسپورٹس اتھارٹیز، ہاکی ایسوسی ایشنز اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو فوری طور پر تیاریاں شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نئے ڈومیسٹک سیزن کا بنیادی مقصد ملک میں ہاکی کے بنیادی ڈھانچے کو نچلی سطح سے مضبوط بنانا ہے،

جس کے تحت اسکولوں سے لے کر ایلیٹ لیول تک بوائز، گرلز، جونیئرز، خواتین اور سینئر کھلاڑیوں کو بہترین مسابقتی ماحول اور آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

قومی ایونٹس کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
نیشنل ویمنز ہاکی چیمپئن شپ: 2 جولائی سے 11 جولائی 2026ء

نیشنل انڈر-15 بوائز اینڈ گرلز ہاکی چیمپئن شپ: 12 نومبر سے 22 نومبر 2026ء

نیشنل انڈر-21 ہاکی چیمپئن شپ: 2 جنوری سے 12 جنوری 2027ء

نیول کپ (سینئر مینز): 16 مارچ سے 26 مارچ 2027ء

چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ: 5 اپریل سے 15 اپریل 2027ء

نیشنل بینک گولڈ کپ: 25 اپریل سے 5 مئی 2027ء

پی ایچ ایف نے تمام تعلیمی اداروں، کالجوں، اسکولوں، ڈسٹرکٹ اور صوبائی ہاکی ایسوسی ایشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایونٹس میں بھرپور اور معیاری شرکت کو یقینی بنانے کے لیے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن، ٹیلنٹ ہنٹ ، کوچنگ کیمپس اور انٹر-اسکول و انٹر-ڈسٹرکٹ ٹورنامنٹس کا انعقاد وقت سے پہلے شروع کریں۔

اعلامیے میں اس بات پر خصوصی زور دیا گیا ہے کہ قومی ہاکی کی بحالی اور عالمی سطح پر پاکستان کا کھویا ہوا وقار واپس پانے کے لیے تعلیمی اداروں اور صوبائی اسپورٹس اسٹرکچر کا متحرک ہونا ناگزیر ہے۔

صوبائی حکام اسکولوں اور کالجوں کی ٹیموں، بالخصوص انڈر-15، انڈر-18 اور ویمن چیمپئن شپس میں شرکت کے لیے تعلیمی اداروں سے قریبی رابطہ رکھیں۔

فیڈریشن کے مطابق ایونٹس میں شرکت کے تفصیلی ضوابط اور کھلاڑیوں کی اہلیت کا معیار پی ایچ ایف کمپٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جلد الگ سے جاری کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!