ہاکی

عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی ہاکی کوچز کی پاکستان آمد ، ذمہ داریاں سنبھال لیں

قومی ہاکی ٹیم کے غیر ملکی کوچز پاکستان پہنچ گئے، ذمہ داریاں سنبھال لیں

عالمی شہرت یافتہ بین الاقوامی ہاکی کوچز کی پاکستان آمد۔ مزکورہ کوچز نے ملک میں ہاکی کی بہتری کے لیے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔

کیمپ جوائن کرنے والے کوچنگ اسٹاف میں ڈیوڈ ڈائر: فٹنس کوچ، باب ویلڈوف: گول کیپنگ کوچ اور پنالٹی کارنر اٹیک و ڈیفنس اسپیشلسٹ کرس بوون: ٹیکنیکل کوچ اور اسپورٹس سائیکالوجسٹ شامل ہیں۔

آج صبح پاکستان پہنچتے ہی کوچز نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی مینجمنٹ کے ساتھ ایک تفصیلی اور اہم اجلاس منعقد کیا۔ ملاقات میں قومی ہاکی پروگرام کے لیے ایک جامع روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں قلیل مدتی (short-term)، متوسط (medium-term) اور طویل مدتی (long-term) ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔

پہلے ہی دن سے اپنی پیشہ ورانہ وابستگی کا ثبوت دیتے ہوئے، ان کوچز نے پرائم منسٹر نیشنل جونیئر گرلز ہاکی چیمپئن شپ کا فائنل میچ بھی دیکھا۔ اس کا مقصد پاکستان میں ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کا جائزہ لینا اور خواتین کی ہاکی کے موجودہ معیار کو باریک بینی سے سمجھنا تھا۔

پی ایچ ایف حکام کا کہنا ہے کہ انہیں قوی امید ہے کہ ان کوچز کی مہارت سے ہر سطح پر پاکستان ہاکی کی ترقی کو ایک نئی جلا ملے گی۔ یہ کوچنگ اسٹاف سینئر قومی ٹیم، جونیئر (انڈر-21 اور انڈر-18) ٹیموں کے ساتھ ساتھ ویمنز ہاکی پروگرام کو بھی جدید خطوط پر استوار کرے گا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک میں ہاکی کے کھیل میں پیشہ ورانہ مہارت، کھلاڑیوں کی جدید تربیت اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی کارکردگی کو دوبارہ بلندیوں پر لے جانے کے ایک نئے دور کی خواہاں ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!