کرکٹ

آخری ٹی 20 میں بھی انگلینڈ کی فتح، بھارت کو وائٹ واش کردیا

آخری ٹی 20 میں بھی انگلینڈ کی فتح، بھارت کو وائٹ واش کردیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ٹی20 سیریز کے آخری میچ میں بھارت کو 56 رنز سے شکست دے کر سیریز 0-4 سے اپنے نام کرلی۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے گئے آخری ٹی20 میچ میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز اسکور کیے۔ جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 64 گیندوں پر 131 رنز بنائے،

جبکہ کپتان ہیری بروک 45 گیندوں پر 95 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 233 رنز بنے، جو ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کی بڑی شراکتوں میں شمار ہوتی ہے۔

258 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز ہی بنا سکی۔ ایشان کشن نے 56 اور تلک ورما نے 53 رنز کی اننگز کھیلیں۔

انگلینڈ کی جانب سے سیم کوران نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عادل راشد نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اور بھارتی بیٹنگ لائن پر مسلسل دباؤ برقرار رکھا۔

میچ کا آغاز بھی غیر معمولی حالات میں ہوا، کیونکہ بھارتی ٹیم کی بس ٹریفک جام میں پھنس گئی تھی، جس کے باعث ٹاس اور کھیل کا آغاز تاخیر سے ہوا۔

اس کامیابی کے ساتھ انگلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی20 سیریز میں مکمل برتری ثابت کرتے ہوئے سیریز 0-4 سے جیت لی۔

واضح رہے کہ پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کا ایک میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!