اسنوکر

پہلی علی اصغر والیکا آل پاکستان انویٹیشنل سنوکر چیمپئن شپ 16 جولائی سے نیا ناظم آباد میں کھیلی جائے گی

سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف، محمد آصف سمیت بتیس کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے

پہلی علی اصغر والیکا آل پاکستان انویٹیشنل سنوکر چیمپئن شپ 16 جولائی سے نیا ناظم آباد میں کھیلی جائے گی

سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف، محمد آصف سمیت بتیس کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے

ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم بارہ لاکھ روپے رکھی گئی ہے

وقار عالم، سید محمد طلحہ، عباس ولیکا اور محمد یوسف کی پریس کانفرنس

کراچی ( سپورٹس لنک رپورٹ ) ورلڈ ہوم اسنوکر کے زیر اہتمام اور بی ایکٹیویشن کے تعاون سے پہلی علی اصغر ولیکا آل پاکستان انوی نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ 16 جولائی سے نیا ناظم آباد میں شروع ہوگی۔

نیا ناظم آباد جمخانہ کے صدر سید محمد طلحہ، ورلڈ ہوم اسنوکر کے بانی وقار عالم، سابق عالمی چیمپئن محمد یوسف ، بھائی اصغر ولیکا عباس ولیکا، جنرل منیجر فیضان گروپ آف کمپنیز سعد جیلانی اور چیف ریفری عقیل لطیف بخش نے ایونٹ کی تفصیلات بتائیں۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد وقاص، آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین محمد آصف اور اسجد احمد بھی موجود تھے۔ منتظمین کا کہنا تھا کہ علی اصغر ولیکا کے ایونٹ اعزاز میں رکھا گیا ہے۔

جن کی پاکستان میں اسنوکر کے فروغ کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ اصغر ولیکا نے تین دہائیوں سے زیادہ عرصہ کھیل کی ترقی کے لیے وقف کیا۔

علی اصغر ولیکا آل پاکستان انوی ٹیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ 16 سے 19 جولائی تک نیا ناظم آباد جم خانہ میں منعقد ہوگی جس میں پاکستان کے 32 ٹاپ کیوئسٹ حصہ لیں گے جو سندھ، پنجاب، بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد کی نمائندگی کریں گے۔

چار سابق عالمی چیمپئنز محمد یوسف، محمد آصف، احسن رمضان اور حسن رمضان شامل ہیں۔ چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم بارہ لاکھ روپے رکھی گئی ہے ۔

فاتح کھلاڑی کو تین لاکھ اور ڈنر آپ کو دو لاکھ روپے دیئے جائیں گے ۔ کھلاڑیوں کو آٹھ پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر پول سے سرفہرست دو کھلاڑی راؤنڈ آف 16 میں جائیں گے۔ انیس جولائی کو ایونٹ کا فائنل ہوگا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!