باکسنگ

لیاری کھیلوں کا مرکز اور امن کا گہوارہ ہے, نادر نبیل گبول

کراچی ساؤتھ نے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 15/17 باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

لیاری کھیلوں کا مرکز اور امن کا گہوارہ ہے,  نادر نبیل گبول 

کراچی ساؤتھ نے انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 15/17 باکسنگ چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر جناب نادر نبیل گبول نے کہا ہے کہ لیاری کھیلوں کا مرکز اور امن کا گہوارہ ہے اور لیاری کے باکسرز اور فٹبالرز ن ملکی و بین ال اقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا

یہاں کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اصل مسلہ ان کی سرپرستی ہےکراچی ڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے تین روزہ "کراچی کپ” انٹر ڈسٹرکٹ انڈر 15 و 17 باکسنگ

چیمپئن شپ 2026 علی محمد قمبرانی باکسنگ ارینا ککری اسپورٹس کمپلیکس میں فائنل مقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کے موقع پر باکسرز و آفیشلز سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے باکسنگ کھیل کی مہارت کا مظاہرہ کیا۔ ساؤتھ باکسنگ ٹیم کے کوچ نور بادشاہ کو وینر ٹرافی دی۔

اس موقع پرسندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،لیاری ٹاؤن کے چیئرمین خلیل اوتھہ،اولمپین مھر اللہ، انٹرنیشنل باکسرز نادر بلوچ، عدنان بابا، عامر خان،

موسیٰ قمبرانی کے علاوہ کمشنر کراچی کے ڈائریکٹر اسپورٹس حاجی غلام محمد خان،پاکستان اولمپک نماہندے کے میڈم وینا مسود،سندھ اولمپک کے سرپرست شکیل شیخ،اور ممتاز اسپورٹس منتظم فہیم قریشی موجود تھے

جبکہ ریفری ججز کے فرائض رستم بلوچ، گلزار خان، شیر محمد، عبدالوحید درویش، عبدالرشیدبلوچ، مراد بخش، شاہ زیب نے انجام دیئے۔

تین روزہ مقابلوں میں کراچی کے تمام اضلاع کے 340 مرد و خواتین باکسرز نے ریکارڈ تعداد میں حصہ لیا اور کل 180 مقابلے منعقد ہوئے جس میں کراچی ساؤتھ نے 8 گولڈ لے کر پہلی، کراچی کیماڑی نے 2 گولڈ لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس سے قبل سیکریٹری کراچی ڈویژن عبد الرزاق بلوچ نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے چیمپئن شپ کے تفصیلات سے آگاہ کیا۔

فائنل مقابلوں کے نتائج یہ ہیں ;  46کلوگرام Aمیں میںزبیر خان (ساؤتھ) نے مرتضیٰ (ساؤتھ) کو 2-1 سے،46کلوگرام B میں مبشر (ساؤتھ) نے عمر زاہد (ویسٹ) کو 2-1 سے،48کلوگرام میں: احسان رضا (ساؤتھ) نے امیر اللہ خان (ملیر) کو 3-0 سے،50کلوگرام A میں:

عبدالقدیر (کیماڑی) نے جمعہ (ساؤتھ) کو 3-0 سے،50کلوگرام A میں: محمد آصف (ساؤتھ) نے مدثر (ملیر) کو 2-1 سے،52کلوگرام میں: محمد رافع (کیماڑی) نے وقار (کیماڑی) کو 3-0 سے،54کلوگرام میں:

خضر خان (کورنگی) نے ابراہیم (ساؤتھ) کو 3-0 سے57 کلوگرام میں: النبی (ساؤتھ) نے جنید (ملیر) کو 2-1 سے،60کلوگرام میں:محمد شاہد (ساؤتھ) نے شاہد خان (ملیر) کو 3-0 سے ہارا دیا۔

خواتین / گرلز مقابلوں میں: 46کلوگرام میںنور الہدیٰ (ساؤتھ) نے علیشبا (کیماڑی) کو 3-0 سے،52کلوگرام میں اقراء (ساؤتھ) نے عائشہ (کورنگی) کو 3-0 سے،54کلوگرام میں عائشہ (ویسٹ) نے ام کلثوم (ساؤتھ) کو 2-1 سے

، 57کلوگرام میں:محالیہ (ساؤتھ) نے ماہ گنج (کیماڑی) کو 3-0 سے، 50کلوگرام میں:آنیہ (ملیر) نے حورین زہرہ (کورنگی) کو 2-1 سےہارا دیا۔ ؎

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!