ٹٰینس

ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

سترہ ممالک کی 31 کھلاڑیوں کی شرکت پانچ پاکستانی خواتین بھی عالمی مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گی

ویمنز ٹینس چیمپئن شپ کا دوسرا مرحلہ آج اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد ؛  جنید فیملی فاؤنڈیشن ورلڈ ٹینس ویمنز چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج 13 اکتوبر کو پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا

بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں 17 ممالک کی 31 خواتین ٹینس کھلاڑیاں حصہ لیں گی

چیمپئن شپ میں فرانس چین روس ڈنمارک میکسیکو، ازبکستان جنوبی افریقہ نیدرلینڈز کوریا نیپال جاپان ہانگ کانگ جرمنی تھائی لینڈ ترکیہ جمہوریہ چیک اور پاکستان کی کھلاڑیاں شرکت کریں گی

پاکستان کی جانب سے عشنا سہیل ماہین آفتاب قریشی مہک کھوکھر رمیساء ملک اور ہاجرہ سہیل بھی چیمپئن شپ میں ایکشن میں ہوں گی چیمپئن شپ کی سرپرستی جنید فیملی فاؤنڈیشن کر رہی ہے جس کا تعاون پاکستان میں بین الاقوامی ٹینس کے فروغ اور ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے

ٹورنامنٹ مقامی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے دنیا بھر کی کھلاڑیوں کے خلاف مقابلہ کرنے اور ویمنز ٹینس ایسوسی ایشن (ڈبلیو ٹی اے) کی عالمی درجہ بندی کے قیمتی پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا

پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر عاصم الحق قریشی اور سیکریٹری جنرل کرنل (ر) ضیاء الدین طفیل سمیت فیڈریشن کی انتظامیہ نے چیمپئن شپ کے دوسرے مرحلے میں شریک تمام کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

انہوں نے جنید فیملی فاؤنڈیشن کا چیمپئن شپ کی سرپرستی اور پاکستان میں خواتین کی ٹینس کے فروغ و ترقی کے لیے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیاچیمپئن شپ کے مین ڈرا کے مقابلے آج 13 اکتوبر کو صبح 10 بجے پاکستان ٹینس فیڈریشن ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہوں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!