کرکٹ

رضوان اور امام الحق کے انتخاب پر پی سی بی کا سلیکٹرز کو نوٹس، جواب طلب ؟

نوٹس سی ای او سمیر احمد سید کی جانب سے جاری کیا گیا ہے

رضوان اور امام الحق کے انتخاب پر پی سی بی کا سلیکٹرز کو نوٹس، جواب طلب ؟

 محمد رضوان اور امام الحق کی ٹیسٹ اسکواڈ میں سلیکشن پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سلیکٹرز کو نوٹس جاری کردیا۔

ذرائع کے مطابق نوٹس پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سمیر احمد سید کی جانب سے جاری کیا گیا، جس میں سلیکٹرز کو نوٹس موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹس میں محمد رضوان اور امام الحق کی سلیکشن کے معیار، کارکردگی اور اسکواڈ میں شمولیت کی واضح وجوہات طلب کی گئی ہیں۔

پی سی بی نے نوٹس میں کہا ہے کہ سلیکٹرز کی سفارشات کی بنیاد پر دونوں کھلاڑیوں کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ میٹنگ منٹس کے مطابق سلیکٹرز نے 2 جون کو ہونے والے سلیکشن کمیٹی اجلاس میں شرکت کی اور دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کی سفارش کی۔

پی سی بی نے سلیکٹرز سے دونوں کرکٹرز کے انتخاب کے معیار اور ان کی سفارشات کی وجوہات کی مکمل وضاحت طلب کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!