Gamesدیگر سپورٹس

لاہور: نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 5 جدید پیڈل اسپورٹس کورٹس کا افتتاح کردیا گیا۔

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 5 جدید پیڈل اسپورٹس کورٹس کا افتتاح کردیا گیا۔

صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں 5 پیڈل اسپورٹس کورٹس کا افتتاح کیا، جن میں ایک کورٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر کھیل نے کہا کہ حکومت نے کھیلوں کے فروغ کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے ہیں، اس لیے ان منصوبوں کی تشہیر کرنا بھی ضروری ہے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ حکومت نے کیا کام کیا ہے۔

فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ 5 جدید پیڈل اسپورٹس کورٹس میں سے ایک بین الاقوامی معیار کا ہے، جبکہ دیگر 4 کورٹس قومی سطح کے مقابلوں اور کھلاڑیوں کی پریکٹس کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر کے مطابق جدید پیڈل ٹینس کورٹس کی تعمیر پر مجموعی طور پر 10 سے 12 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ ان کورٹس پر آج سے کھیلوں کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!