
جونیئر ایشیا کپ: پاکستانی ویمن ہاکی ٹیم کا فاتحانہ آغاز، ہانگ کانگ کو دھول چٹا دی
موقی ؛ پاکستان جونیئر ویمنز ہاکی ٹیم نے ویمنز جونیئر ایشیا کپ 2026 کے چیلنجر پول میں شاندار آغاز کرتے ہوئے ہانگ کانگ چائنا کو 0-2 سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے میچ میں عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دونوں گول شارقہ نے کیے۔ شارقہ نے 34ویں اور 48ویں منٹ میں فیلڈ گولز اسکور کرکے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
پاکستانی ٹیم نے میچ کے دوران مضبوط دفاع اور مؤثر اٹیک کا مظاہرہ کیا، جبکہ ہانگ کانگ چائنا کی ٹیم پاکستان کی منظم دفاعی حکمت عملی کے سامنے گول کرنے میں ناکام رہی۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے جونیئر ویمنز ٹیم کی عمدہ کارکردگی پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم ٹورنامنٹ کے آئندہ مقابلوں میں بھی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھے گی۔



