کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس: حارث رؤف اور عاکف جاوید کی عمدہ باؤلنگ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس: حارث رؤف اور عاکف جاوید کی عمدہ باؤلنگ

اسلام آباد (پی پی اے) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کے پہلے راؤنڈ کے دوسرے اور تیسرے روز حارث رؤف اور عاکف جاوید نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا

کنگز مین کی نمائندگی کرنے والے عاکف جاوید نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک اننگز میں پانچ سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا

جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں لینے کا کارنامہ تیسری مرتبہ انجام دیا

عاکف جاوید آئندہ ایشین گیمز میں بھی پاکستان کے اسکواڈ کا حصہ ہوں گے دونوں فاسٹ باؤلرز نے پی سی بی ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے چار روزہ کرکٹ اور اپنی باؤلنگ کے حوالے سے اظہار خیال کیا

عاکف جاوید نے کہا کہ چار روزہ کرکٹ سے باؤلرز کو کافی فائدہ ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ این سی اے کیمپ میں ایشلے نوفکے نے نئی گیند کی گرپ بہتر کرنے میں مدد کی

ان کا کہنا تھا کہ جب وکٹ سے سیم اور سوئنگ نہیں ملی تو انہوں نے شارٹ پچ باؤلنگ کا پلان بنایا حارث رؤف نے کہا کہ وہ اپنے ردھم کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چار روزہ کرکٹ میں بطور فاسٹ باؤلر صبر کا بھی امتحان ہوتا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!