ہاکی

ایف آئی ایچ ہاکی اسٹارز ایوارڈز 2026: نامزد کھلاڑیوں کا اعلان

ایف آئی ایچ ہاکی اسٹارز ایوارڈز 2026: نامزد کھلاڑیوں کا اعلان

لوزان سوئٹزرلینڈ; انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے 2026 کے پلیئر، گول کیپر اور رائزنگ اسٹار آف دی ایئر ایوارڈز کے لیے نامزد کھلاڑیوں کا اعلان کردیا

خواتین کے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ کے لیے ارجنٹینا کی صوفیا کائیرو نیدرلینڈز کی ژان ڈی وارڈ اور بیلجیئم کی شارلٹ اینگلبرٹ جبکہ مردوں میں بیلجیئم کے ٹام بون ارجنٹینا کے ٹوماس دومینے اور جرمنی کے جسٹس وائگینڈ نامزد ہوئے ہیں

خواتین کے گول کیپر آف دی ایئر کے لیے آسٹریلیا کی جوسلین بارٹرم ارجنٹینا کی کرسٹینا کوسینٹو اور نیدرلینڈز کی این ویننڈال جبکہ مردوں میں اسپین کے لوئس کالزادو جرمنی کے ژاں پال ڈاننے برگ اور بیلجیئم کے ونسنٹ واناش نامزد ہیں

رائزنگ اسٹار آف دی ایئر کی خواتین کیٹیگری میں آسٹریلیا کی کلیئر کول وِل ارجنٹینا کی زوئے ڈیاز اور بیلجیئم کی فامکے فان ہیل جبکہ مردوں میں جرمنی کے جیکوب بریلا فرانس کے مالو مارٹیناشے اور جرمنی کے جسٹس وارویگ نامزد ہوئے ہیں

ایف آئی ایچ کے مطابق 18 نامزد کھلاڑیوں میں عالمی ہاکی کے بہترین اور ابھرتے ہوئے ستارے شامل ہیں شارٹ لسٹ عالمی ماہرین پر مشتمل پینل نے تیار کی، جس میں زیادہ تر موجودہ قومی ٹیموں کے کوچز، سابق عالمی کھلاڑی اور تجربہ کار ٹی وی کمنٹیٹرز شامل تھے

ماہرین نے 2026 میں کھیلے گئے تمام بین الاقوامی میچز ایف آئی ایچ پرو لیگ ورلڈ کپ کوالیفائرز نیشنز کپ اور حال ہی میں بیلجیئم و نیدرلینڈز میں ختم ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کی کارکردگی کو مدنظر رکھا

ایف آئی ایچ کے مطابق 18 میں سے 15 نامزد کھلاڑیوں نے اپنی ٹیموں کو ورلڈ کپ میں ٹاپ فور تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ایوارڈز کے لیے ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اور ووٹ ڈالنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر رات 11 بج کر 59 منٹ مقرر کی گئی ہے

شائقین بھی اپنے پسندیدہ کھلاڑی کے حق میں ووٹ دے سکتے ہیں ایف آئی ایچ ہاکی اسٹارز ایوارڈز 2026 میں پلیئر گول کیپر اور رائزنگ اسٹار آف دی ایئر کے علاوہ کوچ اور امپائر آف دی ایئر کے ایوارڈز بھی شامل ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!