کرکٹ

پاکستان بنگلادیش سری لنکا ویمنز انڈر19 سہ فریقی سیریز کا اعلان

فیصل آباد میں پاکستان، بنگلادیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر19 ٹی20 سہ فریقی سیریز 2 اکتوبر سے ہوگی

پاکستان بنگلادیش سری لنکا ویمنز انڈر19 سہ فریقی سیریز کا اعلان

لاہور(پی پی اے) پاکستان بنگلادیش اور سری لنکا کی ویمنز انڈر19 ٹیموں کے درمیان سہ فریقی ٹی20 سیریز کا اعلان کردیا گیا سیریز 2 سے 16 اکتوبر تک فیصل آباد میں کھیلی جائے گی

سیریز کے تمام 10 ٹی20 میچز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں صبح 10 بجے شروع ہوں گے ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے سیریز کا فارمیٹ ٹرپل راؤنڈ روبن رکھا گیا ہے

جس کے تحت ہر ٹیم 6،6 میچز کھیلے گی جبکہ ٹاپ دو ٹیموں کے درمیان فائنل 16 اکتوبر کو ہوگاسری لنکا انڈر19 ٹیم 28 ستمبر جبکہ بنگلادیشی ٹیم 29 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی

دونوں مہمان ٹیمیں 29 ستمبر سے یکم اکتوبر تک اقبال اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی سیریز کے لیے فضہ فیاض کی کپتانی میں پاکستان ویمنز انڈر19 کی 20 رکنی ٹیم کا اعلان بھی کردیا گیا ہے

قمروش فرحان پاکیزہ شبیر ملائکہ سہانی اور افشین خان پہلی مرتبہ قومی انڈر19 ٹیم میں شامل ہوئی ہیں پاکستان ویمنز انڈر19 ٹیم بدھ سے بوڑانوالا گراؤنڈ اور اقبال اسٹیڈیم میں ٹریننگ کیمپ کا آغاز کرے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!