ایشین گیمز 2026 کا شاندار اختتام، ،کس ملک نے کتنے تمغے حاصل کیے؟پاکستان کا نمبر کیا؟؟

ایشین گیمز 2026 کا شاندار اختتام، چین نے سب سے زیادہ تمغے جیت لیے، پاکستان 29 ویں نمبر پر رہا
ناگویا (سپورٹس لنک پی کے): 20 ویں ایشین گیمز 2026 جاپان کے شہر ناگویا میں اختتام پذیر ہو گئے۔ 15 روزہ مقابلوں کے بعد چین نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔
فائنل میڈل ٹیبل کے مطابق چین نے 169 گولڈ، 89 سلور اور 83 برونز سمیت کل 341 تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی۔ میزبان ملک جاپان 83 گولڈ کے ساتھ دوسرے اور جنوبی کوریا 39 گولڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
روایتی حریف بھارت نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 21 گولڈ، 27 سلور اور 37 برونز سمیت کل 85 تمغوں کے ساتھ چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ بھارت نے کرکٹ اور ہاکی میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔
پاکستان کی مایوس کن کارکردگی:
پاکستان اس بار بھی بڑا کارنامہ نہ دکھا سکا اور 29 ویں نمبر پر رہا۔ پاکستان نے اس ایونٹ میں ایک بھی گولڈ میڈل حاصل نہیں کیا۔پاکستان نے کل 10 تمغے حاصل کیے جن میں 2 سلور اور 8 برونز شامل ہیں۔
سلور میڈل کرکٹ میں ملا جہاں فائنل میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 19 رنز سے شکست ہوئی۔
جبکہ 8 برونز میڈل کبڈی، ریسلنگ، کراٹے اور ویٹ لفٹنگ میں حاصل ہوئے۔یہ پاکستان کی ایشین گیمز کی تاریخ کی بدترین کارکردگی میں سے ایک ہے، سری لنکا اور میانمار جیسے چھوٹے ممالک نے بھی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔



