کرکٹ

غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے، خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی، حسن نواز

لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے سے کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، قومی کرکٹر

غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے، خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوتی، حسن نواز

لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے سے کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے، قومی کرکٹر

راولپنڈی ; (نوازگوھر) پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی 20 سیریز کے باقاعدہ آغاز سے چند گھنٹے قبل قومی ٹیم کے جارح مزاج ہٹر حسن نواز نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنے دل کی باتیں میڈیا کے سامنے رکھ دی ہیں۔

پاکستان بھر میں کرکٹ کی تازہ ترین خبریں جاننے والے شائقین کے لیے یہ انٹرویو اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے

کیونکہ حسن نواز نے کھل کر اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں بھارت کے خلاف ایک مخصوص میچ کی وجہ سے ٹیم سے ڈراپ ہوئے تھے، لیکن آج اسی روایتی حریف کے خلاف کارکردگی ان کی ٹیم میں واپسی کا سبب بنی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ ٹیم سے باہر ہوئے تو ہیڈ کوچ اور مائیک ہیسن نے انہیں صاف لفظوں میں جا کر دوبارہ پرفارم کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا،

جس کے بعد انہوں نے اپنی پریکٹس اور فارم کو بحال کرنے کے لیے کلب کرکٹ اور لوکل کرکٹ سمیت ہر اس جگہ جا کر میچز کھیلے جہاں انہیں خود کو بہتر کرنے کا موقع مل سکتا تھا۔

حسن نواز نے کہا کہ لوکل کرکٹ میں مشکل پچز پر کھیلنے کا موقع ملتا ہے، مشکل پچز پر کھیل کر کرکٹ آسان لگنے لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف پہلے میچ میں وہ پرفارمنس نہیں دے سکے تھے جب کہ حالیہ ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف میچ نہ جیتنے پر افسوس ہے۔ حسن نواز کے مطابق بھارت دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے اور پرفارمنس سے اعتماد ملتا ہے۔ ایشین گیمز میں گولڈ میڈل لے کر آنے کا خواب تھا۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف پرفارمنس سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، غلطیوں سے سیکھا جاتا ہے اور خراب پرفارمنس سے دنیا ختم نہیں ہوجاتی۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایسے 96 رنز بنانے کا کوئی فائدہ نہیں جو ٹیم کی جیت میں کام نہ آ سکیں، گولڈ میڈل نہ جیت پانے کا افسوس ہمیشہ رہے گا۔

میچ کا ٹرننگ پوائنٹ۔ ان کا ماننا تھا کہ ٹیم 211 رنز کا ہدف حاصل کر سکتی تھی، مگر مڈل اوورز میں ایک دو اوورز ایسے نکلے جہاں غلطیاں ہوئیں اور میچ ہاتھ سے نکل گیا

واضح رہے کہ 24 سالہ حسن نواز نے ایشین گیمز میں بھارت کے خلاف 51 گیندوں پر پانچ چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 96 رنز کی باری کھیلی اور اس اننگ کے دوران انہوں نے پاک بھارت ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں سب سے بڑی انفرادی اننگ کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا، جنہوں نے 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ میں میلبرن میں کھیلے گئے پاک بھارت ٹاکرے میں نا قابل شکست 82 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!