
کوچز کا ہجوم،سخت مشقیں،ہار کا ملبہ پھر کھلاڑیوں پر؟سری لنکا سیریز سے قبل بڑا سوال۔
سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے باقاعدہ آغاز سے قبل پنڈی کرکٹ سٹیڈیم راولپنڈی میں قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن فیلڈ میں دیکھنے کو ملا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ پوری ٹیم میدان میں اتری تو کوچز کے ایک بڑے غول نے کھلاڑیوں کو چاروں طرف سے گھیر لیا،کرکٹ کٹ لیں
جہاں ایک کے بعد ایک کوچ اپنی ہدایات اور ٹپس کی برسات کرتا دکھائی دیا۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبریں جاننے والے شائقین کے لیے یہ ٹریننگ سیشن اس لیے بھی دلچسپی کا باعث ہے
کیونکہ میدان میں ہیڈ کوچ، بولنگ کوچ، بیٹنگ کوچ اور فیلڈنگ کوچ سب اپنی اپنی جگہ متحرک تو نظر آئے، لیکن ماضی کا ریکارڈ بتاتا ہے کہ جب ٹیمیں ہارتی ہیں تو تمام تر ملبہ اور ذمہ داری کھلاڑیوں پر ڈال دی جاتی ہے اور کوچز ہمیشہ تنقید سے بچ نکلتے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ سری لنکا ٹی 20 سیریز کے لیے دونوں ٹیموں کے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے ٹریننگ سیشن کی ٹھوس تفصیلات درج ذیل ہیں۔
کومبیک کے لیے ٹریننگ پلان۔ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نیٹ سیشن کے باقاعدہ آغاز سے قبل تمام کھلاڑیوں کو اکٹھا کیا اور سیریز کے لیے تیار کردہ مخصوص ٹریننگ پلان سے آگاہ کیا۔
بائولنگ کوچ کے گر۔باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نیٹ سیشن کے دوران خاصے متحرک رہے اور انہوں نے فاسٹ بولرز کو وکٹ لینے اور رنز روکنے کے مختلف گر سکھائے۔
بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ گراؤنڈ میں طویل مشقیں کیں اور خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز جمعہ سے راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جس کے لیے قومی اسکواڈ میں سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔



