کرکٹ

پنڈی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کا طاقتور ٹریننگ سیشن، فیلڈنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن پہلا میچ نو اکتوبر کو ہوگا

پنڈی اسٹیڈیم میں گرین شرٹس کا طاقتور ٹریننگ سیشن، فیلڈنگ اور بولنگ پر خصوصی توجہ

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں قومی ٹیم کا بھرپور ٹریننگ سیشن پہلا میچ نو اکتوبر کو ہوگا

راولپنڈی ; پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کے لیے تیاریوں کا آغاز کردیا۔ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشنز میں حصہ لیا.

پاکستانی کھلاڑیوں نے کوچز کی نگرانی میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور مشقیں کیں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے ٹریننگ سیشن سے قبل کھلاڑیوں کو پریکٹس پلان سے آگاہ کیا اور مختلف شعبوں میں بہتری کے لیے ہدایات دیں

باؤلنگ کوچ شان ٹیٹ نے نیٹ سیشن کے دوران قومی ٹیم کے باؤلرز کو مختلف گر اور باؤلنگ کی تکنیکیں سکھائیں جبکہ بیٹنگ کوچ مائیک سمتھ اور فیلڈنگ کوچ منصور امجد نے بھی کھلاڑیوں کے ساتھ مختلف مشقوں میں حصہ لیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ 9 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کا آغاز جمعہ سے راولپنڈی کے پنڈی اسٹیڈیم میں ہو رہا ہے، جس کے لیے قومی اسکواڈ میں سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دے کر کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!