کرکٹ

ڈومیسٹک کرکٹ میں انقلاب، محسن نقوی کے وژن کو خواجہ ندیم نے سراہا

محسن نقوی کا مضبوط ڈومیسٹک کرکٹ کا وژن، اسامہ شارون کی قیادت میں ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کا کلیدی کردار، قومی کرکٹ کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی: خواجہ ندیم احمد

محسن نقوی کا مضبوط ڈومیسٹک کرکٹ کا وژن،

اسامہ شارون کی قیادت میں ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کا کلیدی کردار،

قومی کرکٹ کے روشن مستقبل کی مضبوط بنیاد رکھ دی گئی: خواجہ ندیم احمد

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری،

باصلاحیت کھلاڑیوں کی تلاش اور قومی ٹیم کے لیے مضبوط ٹیلنٹ پول کی تشکیل قابلِ تحسین اقدامات ہیں،

پی سی بی کی قیادت اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کاوشیں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے خوش آئند ہیں۔

لاہور (رپورٹ: عابد حسین):  لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ ندیم احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کو مستحکم، منظم اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

ان کا وژن ایک ایسے مضبوط کرکٹ نظام کی تشکیل ہے جو باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مساوی مواقع فراہم کرے اور قومی ٹیم کو معیاری کھلاڑیوں کی مسلسل فراہمی یقینی بنائے۔

خواجہ ندیم احمد نے کہا کہ محسن نقوی کے اس وژن کو عملی شکل دینے میں ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ، اسامہ شارون کی قیادت میں نہایت اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے مقابلوں کو منظم انداز میں آگے بڑھانے،

کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور کرکٹ کے ڈھانچے کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔ ان کی محنت اور پیشہ ورانہ اندازِ کار پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اہمیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی قومی کرکٹ ٹیم کی مضبوطی کا انحصار اس کے ڈومیسٹک نظام پر ہوتا ہے۔ معیاری مقابلوں، بہترین انتظامی حکمتِ عملی اور کھلاڑیوں کی کارکردگی کے مؤثر جائزے کے ذریعے ہی مستقبل کے قومی کھلاڑیوں کو تلاش کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی قیادت اور ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کی مشترکہ کوششیں اسی سمت میں ایک مثبت پیش رفت ہیں، جو قومی کرکٹ کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کر رہی ہیں۔

لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کرکٹ کی بہتری کے لیے سابق کرکٹرز، ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے عہدیداران اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو اہمیت دیتے ہیں۔

اس طرزِ عمل سے کرکٹ کے مختلف شعبوں کے تجربات سے فائدہ اٹھانے، انتظامی امور کو بہتر بنانے اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نظام کو مزید مستحکم کرنے میں مدد ملتی ہے۔

خواجہ ندیم احمد نے مزید کہا کہ پاکستان میں کرکٹ غیر معمولی مقبولیت کا حامل کھیل ہے

اور اس مقبولیت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں میرٹ، شفافیت اور پیشہ ورانہ معیار کو فروغ دینا اس مقصد کے حصول کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ محسن نقوی کی قیادت، اسامہ شارون کی سربراہی میں ڈومیسٹک ڈیپارٹمنٹ کی محنت اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشنز کے تعاون سے پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ مزید مضبوط ہوگی،

باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور قومی ٹیم کو مستقبل میں معیاری ٹیلنٹ کی فراہمی کا عمل مزید بہتر ہوگا۔ یہ مشترکہ کاوشیں پاکستان کرکٹ کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!