نیوزی لینڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف شیڈول ہوم ون ڈے سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا،کپتان کین ولیمسن اور راس ٹیلر پہلا ون ڈے کھیلنے کے بعد دو میچوں میں آرام کریں گے اور قیادت ٹام لیتھم کو مل جائے گی۔ کیوی اوپننگ بیٹسمین مارٹن گپٹل انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے جن کی جگہ جارج ورکر اننگز کا آغاز کریں گے۔ کیو سلیکشن کمیٹی کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹم سائوتھی، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، کالن ڈی گرینڈ ہوم، لوکی فرگوسن، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ایڈم ملنے، کالن منرو، ہنری نکولس، راس ٹیلر اور جارج ورکر پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 20 دسمبر سے ہو گا۔