یوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا
سرفراز احمد اور حسین طلعت کی ٹی ٹونٹی اسکواڈ میں واپسی ہوگئی
اعلان کردہ ٹیم کی قیادت بابراعظم جبکہ نائب کپتانی شاداب خان کریں گے
دیگر کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، محمد رضوان، حیدر علی، محمد حفیظ اور افتخار احمد شامل

خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد حسنین، حارث رؤف اور شاہین آفریدی بھی اسکواڈ میں شامل عثمان قادر، وہاب ریاض، فہیم اشرف، عماد وسیم اور عبداللہ شفیق بھی ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز 18 دسمبر سے ہوگا


قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ مشکل حالات میں صبر اور برداشت کا مظاہرہ کرنے والے تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کا مشکور ہوں، کوویڈ 19 کی عالمی وباء کے دوران کرکٹ کی سرگرمیاں بحال رکھنےمیں پاکستانی کھلاڑیوں کاکردار بہت اہم ہے،
نیوزی لینڈ کے چند قوانین نے ہمارے کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طورپر متاثر کی


آئسولیشن کی مدت مکمل ہونے کے بعد سب کچھ پس پشت رہ جائے گا مصباح الحق
نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی ہوم کنڈیشنز میں ایک مضبوط ٹیم ہے ہیڈ کوچ مصباح الحق
ٹی ٹونٹی سیریز میں ان لڑکوں کو موقع دیا جو گزشتہ کچھ عرصے سے متواتر اسکواڈز کا حصہ ہیں مصباح الحق

error: Content is protected !!