آئندہ سال بھرپور سیزن قومی کرکٹرز کا منتظر

پاکستانی کرکٹ ٹیم جنوری2018 سے مئی میں2019 ورلڈ کپ تک ڈیڑھ سال کے دوران مسلسل انٹرنیشنل کرکٹ کھیلے گی ۔17 ماہ میں پاکستانی ٹیم 13ٹیسٹ ،32ون ڈے انٹرنیشنل اور 16ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مارچ میں پانچ ون ڈے میچز ہوں گے جبکہ مئی میں ورلڈ کپ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان انگلینڈ میں 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز ہوگی۔نئے سال کے آغاز پر پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ میں 5ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ مئی میں پاکستانی ٹیم آئرلینڈ میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان لارڈز اور لیڈز میں دوٹیسٹ میچ ہوں گے۔اس کے بعد پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔27جون سے پاکستانی ٹیم زمبابوے میں تین ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کھیلے گی۔ ٹورنامنٹ کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ہوگی۔اکتوبر میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچ ہوں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی سیریز کے پانچ ون ڈے میچ مارچ میں امارات میں ہوں گے۔ نومبر میں نیوزی لینڈ کے ساتھ تین ٹیسٹ، تین ون اور تین ٹی ٹونٹی میچ کھیلے جائینگے۔ دسمبر اور جنوری میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ ہوں گے۔آئندہ سال فروری اور مارچ میں پاکستان سپرلیگ کا چوتھا ایڈیشن ہوگا ۔

 

error: Content is protected !!