عالمی درجہ بندی،بائولرز میں حسن،آل رائونڈرز میں حفیظ نمبر ون

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیموں اور کھلاڑیوں کی نئی ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق ویرات کوہلی بیٹنگ، حسن علی بولنگ اور محمد حفیظ کی ٹاپ آل راؤنڈر پوزیشن برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم 121 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ بھارت 119 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں بالترتیب 114,144 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔

ٹیموں کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ 111 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں اور پاکستان ٹیم 99 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

ون ڈے کھلاڑیوں کی رینکنگ میں بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی 876 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے  اے بی ڈویلئرز دوسرے، ڈیوڈ وارنر تیسرے اور بابر اعظم چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔

حال ہی میں سری لنکا کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کرنے والے بھارتی بلے باز روہت شرما نے بڑی چھلانگ لگاتے ہوئے رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

بولروں کی رینکنگ میں پاکستان کے حسن علی 759 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جب کہ جنوبی افریقا کے عمران طاہر 743 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور بھارت کے جیسپرٹ بھمبرا 729 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں پاکستان کے محمد حفیظ کی پوزیشن برقرار ہے اور وہ 352 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ بنگلادیش کے شکیب الحسن 345 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور سری لنکا کے انجیلو میتھیوز 321 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

error: Content is protected !!