ملیر میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا ; شارق جمال

ملیر میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا شارق جمال

صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے ظفر احمد

ملیر رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب

ملیر میں عنقریب ایک اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا اور انشاءاللہ اس اسپورٹس فیسٹیول سے ملیر کے نوجوانوں کو کھیلوں کے مواقع فراہم کیے جائیں گے تاکہ ائندہ چل کر ہماری نوجوان نسل ملک و قوم کا نام روشن کر سکے

جس طرح ماضی میں ملیر سے راشد لطیف سعید انور یونس خان پرویز اقبال اور عدنان اشرف نے ملیر کا نام روشن کیا ہے اور ہماری بھی کوشش ہے کہ سندھ گورنمنٹ کی مدد سے ملیر میں ایک عظیم الشان اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے

یہ بات ممبر سندھ اسمبلی شارق جمال نے کہی آج انکو اس تقریب میں انا تھا

لیکن سرکاری مصروفیات کی بنا پر نہ ا سکےاور ان کا یہ پیغام ملیر ٹاؤن کے جوائنٹ سیکٹر انچارج سعد صدیقی اور جنید یوسف زئی نے ان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملیر نائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کی

تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی شارق جمال کی طرف سے کہی اور ٹورنامنٹ کمیٹی کو اپنی جانب سے اتنا اچھا ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر مبارک باد دی جبکہ

اس موقع پر ملیر ماڈل ٹاؤن کے چیئرمین ظفر احمد نے کہا کہ صحت مندانہ سرگرمیوں کے لیے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے اور ہماری بھی کوشش ہے کہ کھیلوں کو میدانوں کے میدانوں کو اباد کیا جائے

اور ہسپتالوں کو ویران کیا جائے اور انشاءاللہ بہت جلد کھیلوں کے میدانوں کو اباد کرنے کے لیے ملیر ماڈل ٹاؤن کی انتظامیہ عملی طور پر کام کرے گی اس تقریب میں یو سی پانچ کے چیئرمین طحہ احمد کونسلر آصف خان یوسی

ارگنائزر خاورخان سید عامر علی شبیر خان زبیر احمد محمد ناظم جمیل احمد مبشر پکوان والے ایگل نیٹ ورک کے پروپرائٹر شاہد خان جی اظہرحسین توقیر احمد خان نور تاجی بھائی

عابد علی جمیل احمد اور سپورٹس ارگنائزر ایم نسیم بھی موجود تھے اخر میں مہمان خصوصی ظفر احمد سعد صدیقی جنید یوسف زئی اور طحہ احمد نے رافع اسپورٹس کے کپتان کو وننگ ٹرافی جبکہ رنر اب کےکے اسپورٹس کے کپتان کو خوبصورت ٹرافیاں دی

error: Content is protected !!