پاکستان اوپن مینز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ:مین راونڈ کا آغاز آج

پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام منعقد ہونے والی پاکستان اوپن مینز انٹرنیشنل سکواش چیمپئن شپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سید علی بخاری،کاشف آصف، وقار محبوب، شاہجہان خان، محمد شعیب حسن، عاصم خان (پاکستان) عدین ادراکی (ملائیشیاء) اور روئی سوریس (پولینڈ) نے جبکہ چیف آف ایئر سٹاف ویمن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں اینورا ولارڈ (فرانس)، نوران الترکی، ہانا مواتز اور ہانا رمدان (مصر) نے مین راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ مین راونڈ کا آغاز آج منگل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے مصحف سکواش کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گا۔ پاکستان اوپن مینز سکواش چیمپئن شپ کے مین رائونڈ میں مروان الشور بیگی،محمد ابولغیر،زاہد محمد،میزن ہشام، محمد ردا،میزن جمال ،شہاب میثم (مصر)،لیو او،میکس لی،تسز فنگ ییپ ،چی ہم وونگ (ہانگ کانگ)،نافزوان عدنان،این یوونگ،موہد سیافق کیامل(ملائشیاء)،پیٹر کریڈ(والز) ،فراز خان(امریکہ)،اہڈ من لوپز،کارلوس کورنیس ربادس(اسپین)،بیپٹسٹی مسوٹی،اگسٹے دسورڈ(فرانس ) ،فرحان محبوب،فرحان زمان،احسن ایاز اور اسرار احمد (پاکستان) شرکت کرینگے جبکہ چیف آف ایئر سٹاف ویمن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے مین راونڈ میں اینی او،تونگ تسز ونگ(ہانگ کانگ)،ہانیہ الہمامی،میار ہانی،نادینے شاہن،ندا عباس ،رووان ایلاربی (مصر)،راچائل گرینہم،سارا کریڈویل(آسٹریلیا)ریچل آرنولڈ ،سیواسا نگری سبرامینئم (ملائیشیاء) اور سعدیہ گل(پاکستان ) شرکت کرینگی ۔چیف آف ایئر سٹاف ویمن انٹرنیشنل سکواش ٹورنامنٹ کے مین راؤنڈ کا آغاز (آج) منگل کو دوپہر 12بجے ہو گا جبکہ پاکستان اوپن مینزسکواش چیمپئن شپ کے مین راؤنڈکی افتتاحی تقریب (آج) منگل کو شام چار بجے ہو گی جس میں میئر اسلام آباد شیخ انصر عزیز مہمان خصوصی ہوں گے۔ وومن ٹورنا منٹ کا فا ئنل 22 دسمبر کو جبکہ مینز ٹورنامنٹ کا فائنل 23 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

تعارف: newseditor