پاکستان سپر لیگ ، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں کوئٹہ گلینڈی ایٹرز کو بدترین شکست


ابوظہبی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے 18 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے اوپنرز جولن منرو اور عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو دس وکٹوں سے شکست دیدی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیئے گئے 133 کے ہدف کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے دس اوورز میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کرکے میچ دس وکٹوں سے جیت لیا، کولن منرو نے بارہ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے نوے رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ عثمان خواجہ نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے اننگز کا آغاز فاف ڈوپلیسی اور عثمان خان نے کیا، دونوں نے جارحانہ انداز اپنایا ہی تھا کہ تیسرے اوور میں محمد وسیم نے جنوبی افریقی بیٹسمین کو 23 رنزکے مجموعہ پر بولڈ کر دیا۔

انہوں نے 5 سکور بنائے۔عثمان خان 19 گیندوں پر 14 سکور بنا کر بولڈ ہو گئے،ان کی وکٹ شاداب خان نے حاصل کی، اگلے ہی اوور میں محمد موسی نے کپتان سرفراز احمد کو پویلین بھیج دیا۔وکٹ کیپر بیٹسمین صرف 2 رنز بنا سکے۔ جیک ویدرالڈ 43 پر عاکف کا نشانہ بن گئے۔ آندرے رسل کی اننگز کا خاتمہ محمد موسی نے کیا۔ ہارڈ ہٹر بیٹسمین 13 سکور بنا کر آٹ ہوئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے حسن علی ، محمد وسیم اور محمد موسیٰ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ عاکف جاوید اور شاداب خان کے حصہ میں ایک ایک وکٹ آئی۔کولن منرو کو مین آف میچ کا اعزاز دیا گیا۔

error: Content is protected !!