آل پاکستان انٹر بورڈز کبڈی چیمپئن شپ فیصل آباد نے جیت لی

ملتان: ملتان میں ہونے والی آل پاکستان انٹر بورڈز کبڈی چیمپئن شپ فیصل آباد نے جیت لی۔ فائنل میں لاہور بورڈ کی ٹیم ناکام رہی۔

انٹر بورڈ کبڈی چیمپئن شپ کے فائنل میں فیصل آباد اور لاہور بورڈ میں جوڑ پڑا۔ دونوں ٹیموں کے کبڈرز شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فیصل آباد کے کھلاڑیوں کے جپھا، قینچی اور لپیٹا نے لاہوری کھلاڑیوں کو پریشان کر دیا اور اٹھائیس کے مقابلے میں چھیالیس پوائنٹس سے آخری معرکہ اپنے نام کیا۔

فاتح ٹیم کے محمد شبیر نے کمال کا کھیل پیش کیا اور ٹورنامنٹ میں چھائے رہے۔ چمپئن شپ کے اختتام پر چئیرمین تعلیمی بورڈ نے ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

error: Content is protected !!