قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

لاہور۔ نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں اختتام پذیر ہوگیا،قومی ٹیم آج بدھ کی رات لاہور سے نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی،15 رکنی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد،اظہر علی،فخر زمان،امام الحق،بابر اعظم،شعیب ملک،محمد حفیظ،حارث سہیل،فہیم اشرف،شاداب خان،محمد نواز،محمد عامر،حسن علی،عامر یامین اور رمان رئیس شامل ہیں جبکہ 9 رکنی ٹیم مینجمنٹ میں ٹیم مینجر طلعت علی ملک،ہیڈکوچ مکی آرتھر،فیلڈنگ کوچ سٹیورکسن،فٹنس کوچ گرانٹ لوڈن،بولنگ کوچ اظہر محمود،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور،ٹیم اینالسٹ طلحہ اعجاز بٹ،میڈیا مینجر عون زیدی اور سکیورٹی مینجر کرنل (ر) اعظم خان شامل ہیں جبکہ فزیو تھراپسٹ کی خدمات نیوزی لینڈ میں حاصل کی جائیں گی

پانچ میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز 6جنوری سے نیوزی لینڈ میں شروع ہوں گی جبکہ تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹونٹی سیریز22 جنوری سے شروع ہوگی،کیمپ کے آخری روز محمد حفیظ اور اظہر علی نے بھی کیمپ میں ٹریننگ کی،ا س سے قبل وہ کراچی میں قائد اعظم ٹرافی کا فائنل میچ کھیل رہے تھے،کھلاڑیوں نے فیلڈنگ،بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی ،کھلاڑیوں کو باونسر کا سامنا کرنے کی پریکٹس کروائی گئی،شاداب خان بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ٹیم کو نیوزی لینڈ میں جوائن کریں گے ۔

تعارف: newseditor