ونٹر سپورٹس فیسٹیول،صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئس ہاکی مقابلوں کا انعقاد

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) وادی سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئس ہاکی اور کرلنگ کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جبکہ ساتھ ہی پاکستانی فیگر سکی خاتون نے فیگر سکی کی شاندار پرفارمنس بھی پیش کی، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا، ضلعی انتظامیہ سوات اور سیمسنز گروپ (Samson’s Grooup)کے باہمی اشتراک سے منعقدہ ونٹر سپورٹس فیسٹیول 2020 مالم جبہ میں صوبہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آئس ہاکی، کرلنگ اور فیگر سکی مقابلوں کا انعقاد کیا گیا

فیسٹیول میں ملک بھر کے مختلف شہریوں نے سیاح شریک ہوئے، آئس ہاکی کیلئے پہلی بار گراؤنڈ تیار کیا گیا جہاں کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کوچ کی نگرانی میں ٹریننگ بھی دی گئی، جبکہ ساتھ ہی کرلنگ کے مقابلے بھی ہوئے، پاکستان کی پہلی فیگر سکی بچی ملکہ فیصل نے پرفارم بھی کیا

اس کے علاوہ فیسٹیول میں آئے سیاحوں، مقامی سکی بچوں اور شہریوں نے ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور دیگر کے تعاون سے فیسٹیول کے انعقاد کو سراہا اور کہاکہ اس فیسٹیول کے انعقاد سے جہاں بچوں کو سکینگ سمیت دیگر مقابلوں میں شرکت کرنے کا موقع ملتا ہے تودوسری جانب بھرپور ٹریننگ سے وہ ملکی و بین لااقوامی سطح پرہونے والے مقابلوں کیلئے ٹریننگ بھی کر سکتے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سے یہاں سیاحت کو فروغ ملے گا اور سیاح جوق در جوق سوات اور مالم جبہ کا رخ کرسکیں گے

ونٹر سپورٹس فیسٹیول میں ہونے والے فائنل مقابلوں میں الپائن کمبائنڈ سنو بورڈ مقابلوں میں ناظم شاہ نے پہلی، رضا اللہ نے دوسری اور حبیب اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گائنٹ سلالم انڈر10 مقابلوں میں حضرت عثمان نے پہلی، شافع نے دوسری اور مجاہد نے تیسری پوزیشن حاصل کی

آئس ہاکی کے مقابوں میں عصمت نے پہلی، احسان نے دوسری اور احمد علی شا ہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر10 خواتین مقابلوں میں عضرہ نے پہلی، زبیدہ نے دوسری اور عائشہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، انڈر14 گائنڈ سلالم میں مجاہد نے پہلی، محمد شاہد نے دوسری اور حمزہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی، سینئر مقابلوں میں زاہد حسین نے پہلی، صدیق نے دوسری اور شیر غنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

error: Content is protected !!