چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ کرکٹ چیمپئین شپ کا آغاز یکم جنوری سے

کراچی ۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و صدر پی ڈی سی اے راشد لطیف نے اعلان کیا ہے کہ پی ڈی سی اے کے زیر اہتمام اور پی سی بی کے تعاون و اجازت سے چھٹی نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی-ٹوٹینٹی کرکٹ چیمپئین شپ کا آغاز یکم جنوری بروز پیر سے بیک وقت راشد لطف اکیڈمی گلبرگ اور ٹی ایم سی گراؤنڈ میں صبح 9:30 سے ہو گا۔ چیمپئین شپ میں شریک 16 ریجنز کی ٹیموں کو 4-4 کے چار گروپس "A”, "B”, "C”اور "D”میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایونٹ کے پہلے مرحلے میں گروپس "A”اور "B”کے لیگ میچز اور سیمی فائنل یکم سے 4جنوری تک کراچی میں ہونگے جبکہ دوسرے مرحلے میں گروپ "C”اور "D”کے میچز اور سیمی فائنل راولپنڈی میں ہونگے جبکہ فائنل کراچی میں کھیلا جائیگا۔ ملتان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم گزشتہ دو سال سے چیمپئین ہے اور اپنی ہٹ ٹرک کرنے کیلئے پر امید ہے ۔ صدر پی ڈی سی اے راشد لطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ڈی سی اے کی نئی مینجمنٹ اور نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے آنے کے بعد یہ پہلا ایونٹ ہے جس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہم سب کو انتہائی دیانت داری اور پورے جذبے کے ساتھ اپنی اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھانا ہوگا۔ جو ماضی میں پی ڈی سی اے کی سابقہ مینجمنٹ کا خاصہ رہا ہے اور مجھے امید ہے کہ مذکورہ چیمپئین شپ کامیابی کے ساتھ ساتھ یادگار ایونٹ ہوگا۔ راشد لطیف نے مزید کہا کہ میں بحیثیت صدر پی ڈی سی اے پاکستان کرکٹ بورڈ اور پیٹرن پی ڈی سی اے سلیم کریم کا پی ڈی سی اے کے ساتھ مذکورہ ایونٹ اور قومی و انٹرنیشنل سطح پر بھرپور تعاون پر انتہائی شکرگزار ہیں اور امید ہے کہ یہ سلسلہ مستقبل میں مزید بڑھے گا۔ اعزازی سیکریٹری پی ڈی سی اے امیر الدین انصاری نے چیمپئین شپ کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ گروپ "A” میں شامل کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد اور بھالپور کے لیگ میچز راشد لطیف اکیڈمی گلبرگ میں جبکہ گروپ "B”میں شامل دفاعی چیمپئین ملتان ، حیدرآباد، کوئٹہ بولان اور سرگودھا کے لیگ میچز ٹی ایم سی گراؤنڈ میں کھیلے جائینگے۔ افتتاحی روز یکم جنوری کو صبح 9:30 بجے آر ایل سی اے پر فیصل آباد کا مقابلہ کوئٹہ سے جبکہ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر حیدرآباد کا مقابلہ کوئٹہ بولان سے ہوگا۔ دوپہر 1:30بجے آر ایل سی اے گراؤنڈ پر میزبان کراچی کا مقابلہ بھالپور سے جبکہ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر ملتان کا مقابلہ سرگودھا کا مقابلہ کوئٹہ بولان سے ہوگا، دوپہر 1:30بجے آر ایل سی اے گراؤنڈ پر فیصل آباد کا مقابلہ بھالپور سے جبکہ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر ملتان کا مقابلہ حیدرآباد سے ہوگا۔ تین جنوری کو آر ایل سی اے گراؤنڈ پر صبح 9:30بجے کوئٹہ کا مقابلہ بھالپور سے جبکہ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر حیدرآباد کا مقابلہ سرگودھا سے ہوگا۔ دوپہر 1:30بجے آر ایل سی اے گراؤنڈ پر کراچی کا مقابلہ فیصل آباد سے جبکہ ٹی ایم سی گراؤنڈ پر ملتان کا مقابلہ کوئٹہ بولان سے ہوگا۔ لیگ میچز کے اختتام پر دونوں گروپ کی ٹاپ ٹیمیں 4جنوری کو صبح9:30بجے راشد لطیف اکیڈمی گلبرگ میں ٹیمیں سیمی فائنل میں مد مقابل ہونگی۔ ایونٹ کے دوسرے مرحلے میں گروپ "C”اور "D”کے میچز اور سیمی فائنل فروری میں راولپنڈی میں کھیلے جائینگے۔

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!