انگلش پریمیئر لیگ، مانچسٹر یونائیٹڈ کو لیورپول کے ہاتھوں سات صفر سے تاریخی شکست

انگلش پریمیئرلیگ میں لیورپول نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-7 سے شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ پریمیئرلیگ میں روایتی حریفوں کے درمیان ہونے والے بڑے میچ میں لیورپول کے کھلاڑی چھائے رہے جب کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کیکھلاڑی کھیل کے دوران بے بسی کی تصویر بنے رہے اور ایک بھی گول اسکور نہ کرسکے۔

 

 

 

90 سال بعد یہ پہلا موقع ہیکہ جب ریڈ ڈیولز کے نام سے مشہور مانچسٹر یونائیٹڈکو کسی مقابلے میں 7 گول سے شکست ہوئی ہے۔لیور پول کی جانب سے محمد صلاح، گیکپو اور نونیز نے 2،2 گول کیے جب کہ فرمینو نے بھی ایک گول داغ دیا۔شکست پر مانچسٹر یونائیٹڈ کے منیجر ایرک ہیگ کا کہنا تھا کہ یہ بالکل ان پرو فیشنل ہے، اتنے گول ہضم کرنا یقینی طور پر مشکل ہے۔

error: Content is protected !!