میلبورن ٹیسٹ،ایلسٹر کک کی سنچری،انگلینڈ کی میچ میں واپسی

میلبورن:ایلسڑ کک کی شاندار ناقابل شکست سنچری کی بدولت انگلینڈ نے میلبورن ٹیسٹ کے دوسرے روز اپنی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالئے، ایلسٹر کک نے ناقابل شکست 104 رنز بنائے، اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی تھی، ڈیوڈ وارنر 103، سمتھ 76 اور مارش 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹورٹ براڈ نے 4، جیمز اینڈرسن نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، انگلینڈ کو کینگروز اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے 135 رنز درکار ہیں، آسٹریلیا کی طرف سے ہازلیووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔بدھ کو میلبورن کرکٹ گرائونڈ پر آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 244 رنز 3 کھلاڑی آئوٹ پر دوبارہ شروع کی تو کپتان سٹیون سمتھ 65 رنز اور مارش 31 رنز پر کھیل رہے تھے۔ کپتان سٹیون سمتھ آسٹریلیا کے چوتھے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 76 رنز بناکر کیورن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، مچل مارش آسٹریلیا کے پانچویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 9 رنز بناکر واکیز کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، انکے بعد شان مارش کی اننگز کا بھی خاتمہ ہوگیا اور وہ اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 61 رنز بناکر براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، پائن آسٹریلیا کے ساتویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 24 رنز بناکر جیمز اینڈرسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے، برڈ آسٹریلیا کے آٹھویں آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 4 رنز بناکر سٹورٹ براڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، کیومنز 4 رنز بناکر سٹورٹ براڈ کی گیند پر کک کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہوگئے، نیتھن لیون آخری آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے جیمز اینڈرسن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے، ہیزل ووڈ ایک رن کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔کینگروز ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 327 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سٹورٹ براڈ نے 4، جیمز اینڈرسن نے 3، واکیز نے 2 جبکہ کیورن نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ جواب میں انگلینڈ کی طرف سے ایلسٹر کک اور سٹونمین نے اننگز کا آغاز کیا۔ سٹونمین انگلینڈ کے پہلے کھلاڑی تھے جو 15 رنز بناکر نیتھن لیون کی گیند پر آئوٹ ہوگئے، وینسی انگلینڈ کے دوسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 17 رنز بناکر ہازلیووڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوگئے۔اس وقت انگلینڈ کا مجموعی سکور 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز تھا۔ انکے بعد اوپننگ بلے باز نے جو روٹ کے ساتھ ملکر اننگز کے سکور کو آگے بڑھانا شروع کیا اور اس دوران اپنی شاندار سنچری سکور کی۔ میچ کے دوسرے روز جب کیھل ختم ہوا تو انگلینڈ کی ٹیم نے آسٹریلوی اننگز کے سکور کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنالئے تھے اور اسکو کینگروز اننگز کا سکور برابر کرنے کے لئے مزید 135 رنز درکار تھے جبکہ اسکی 8 وکٹیں ابھی باقی تھیں۔ ایلسٹرکک 104 اور جو روٹ 49 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ تھے۔ آسٹریلیا کی طرف سے ہازلیووڈ اور نیتھن لیون نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

 

error: Content is protected !!