اسلام آباد: سیکر ٹری سپورٹس پنجاب نے دوسری قائد اعظم گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ کھلاڑیوں کے لئے کیش پرائزز کا اعلان کردیا ہے جسکے مطابق ٹیم ایونٹ جیتنے والی پنجاب کی ٹیموں کو گولڈ میڈل جیتنے پرایک لاکھ ۔سلور میڈل جیتنے والی ٹیموں کو 75ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 50ہزارروپے۔مائینر گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے پر 50ہزارروپے ۔سلور میڈل جیتنے والی ٹیموں کو 35ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 25ہزارروپے اور انفرادی ایونٹس میں گولڈ میڈل جیتنے پر20ہزارروپے ۔سلور میڈل جیتنے والی ٹیموں کو 15ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیموں کو 10ہزارروپے انعام دیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ڈی ڈی جی پنجاب سپورٹس بورڈ انیس شیخ ۔ڈائریکٹر پنجاب سپورٹس بورڈ محمد حفیظ بھٹی اور ڈائریکٹرمیڈیا عبدالروف روفی نے آج یہاں پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے بتایا کہ سیکر ٹری سپورٹس پنجاب عامر جان نے پنجاب کے کھلاڑیوں کی شاندار کار کردگی کو دیکھتے ہوئے پنجاب کے کھلاڑیوں کے لئے ان انعامی روقم کے اعلان کے احکامات جاری کئے ہیں اور اپنے ایک پیغام میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں انکی شاندار پرفارمنس پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے ان گیمز میں پنجاب کی ٹیم گذشتہ قائد اعظم گیمز کے61 گولڈ میڈلز سے زائد میڈلز اہنے نام کریں گے۔