قائداعظم ٹرافی فائنل : کراچی وائٹس 543 رنز پر آؤٹ، فیصل آباد کے 76 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ

 

 

قائداعظم ٹرافی فائنل : کراچی وائٹس 543 رنز پر آؤٹ، فیصل آباد کے 76 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ

 

فیصل آباد ریجن نے کراچی ریجن وائٹس کے خلاف قائداعظم ٹرافی فائنل کے دوسرے روز

اپنی پہلی اننگز میں 76 رنز بنائے تھے اور اس کے 4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

اس سے قبل کراچی وائٹس کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 543 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

 

 

کراچی وائٹس نے آج 398 رنز 2 کھلاڑی آؤٹ کے اسکور پر اپنی پہلی اننگز شروع کی اور اسکور میں145 رنز کا اضافہ کیا۔

عمیر بن یوسف 6 رنز بناکر دن کے تیسرے اوور میں فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ اگلے ہی اوور میں صائم ایوب اپنے گزشتہ روز کے اسکور200 رنز میں صرف تین رنز کا اضافہ کرکے خرم شہزاد کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

کپتان سرفراز احمد نے 9 چوکوں کی مدد سے45 رنز بنائے جبکہ میرحمزہ نے ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے33 رنز کی اننگز کھیلی۔

فیصل آباد کی طرف سے محمد علی نے 63، ارشد اقبال نے 94 اور خرم شہزاد نے 120 رنز دے کر تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آباد کی اننگز کا آغاز مایوس کن رہا ۔ تیمور سلطان بغیر کوئی رن بنائے شاہنواز دھانی کی گیند پر غازی غوری کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔ محمد حریرہ تین چوکوں کی مدد سے 17 رنز بناکر میر حمزہ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ علی وقاص کو 27 رنز پر میرحمزہ نے ایل بی ڈبلیو کردیا۔

 

آصف علی کو صرف 3 کے انفرادی اسکور پر غلام مدثر کی گیند پر سرفراز احمد نے کیچ کرلیا۔

کھیل کے اختتام پر محمد عرفان خان 12 اور علی شان9 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

 

کراچی وائٹس کی طرف سے میر حمزہ دو وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

فیصل آباد کو فالوآن سے بچنے کے لیے اب بھی 268 رنز درکار ہیں۔

 

 

 

error: Content is protected !!