سال 2017میں پاکستان کی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی ٹیسٹ میچز میں زیادہ بہتر نہ رہی تاہم ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز میں ٹیم نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔پاکستان کی ٹیم نے رواں سال مجموعی طور پر چھ ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں دو میں فتح حاصل کی اور چار میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ،سال 2017میں پاکستان کی ٹیم نے مختلف ٹیموں کے خلاف مجموعی طور پر 18ون ڈے میچز کھیلے جس میں سے 12میں کامیابی حاصل کی اور چھ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی کارکردگی بہتر رہی ۔ٹیم نے مجموعی طور پر مختلف ٹیموں کے خلاف 10میچز کھیلے جس میں 8میں فتح حاصل کی اور دو میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی ٹیم 34پوائنٹس کے ساتھ انٹرنیشنل رینکنگ میں ساتویں نمبر پر ہے ۔ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کا 46پوائنٹس کے ساتھ چھٹا نمبر ہے ۔ٹی ٹونٹی میچز میں رینکنگ کے حساب سے پاکستان کا پہلا نمبر ہے ۔آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں پاکستان ویمن ٹیم کرکٹ ٹیم کا ساتواں نمبر ہے ۔