آل ہزارہ پاٹ بلیک سنوکر چمپئن شپ ہری پور کے عامر گوگا نے اپنے نام کر لی

ایبٹ آباد(سپورٹس رپرٹر)آل ہزارہ پاٹ بلیک سنوکر چمپئن شپ ہری پور کے عامر گوگا نے اپنے نام کر لیا اورایک عدد بائیک اوردس ہزار کیش پرائز حاصل کر لیا مہمان خصوصیضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک مہابت اعوان اورجنرل سیکریٹری ذوالفقار عباسی تھے خرم شہزاد اور سعید لالہ کے زیر اہتمام پاٹ بلیک سنوکر کلب ایبٹ آباد میں آل ہزارہپاٹ بلیک سنوکر چمپئن شپ منعقد ہوئی جس میں ریکاڈ دو سو چھپن کیوئسٹ نے حصہ لیاکے پی کے سنوکر کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنوکر کھلاڑیوں کی شرکت کا ریکارڈ ہے ایونٹ کے بیسٹ آف نائن فائنل میں ہری پور کےعامر گوگا نے وقاص بلا سٹار سنوکر کلب کو کو آءوٹ کلاس کرتے ہوئے صفر کے مقابلے میں پانچ فریم سے شکست دیکر ایونٹ ٹرافی ا پنے نام کرنے مین کامیاب ہوئے

جبکہ وقاص بلا کو بہت نرتہ میچ میں واپسی کا موقع ملا لیکن انکی بہتریں شارٹس کی وجہ سے کوئی کوشش کارگر ثابت نہ ہوئی اور عامر گوگا نے ایونٹ اپنے نام کر لیا اس موقع پر سعید لالہ اور خرم شہزاد نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور انکا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس ایونٹ کو رونق بخشی مہمان خصوصی ملک مہابت اعوان نے کہا کہ انکی کوشش ہے کہ نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں انکے سہولیات کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور آرگنائزرز کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ججائے گا

error: Content is protected !!