یونس خان کیساتھ سوشل میڈیا پر کیا ہو رہا ہے؟آپ جان کر دنگ رہ جائینگے

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز سکور کرنے والے واحد کھلاڑی یونس خان کو اداکار ائوں کے ساتھ تصویر بنوانا کافی مہنگا پڑگیا، پاکستانیوں نے انٹرنیٹ پر ان کاوہ مذاق بنانا شروع کردیا کہ اگر وہ ایک بار بھی ان باتوں کا جائزہ لے لیں تو شاید دوبارہ کبھی بھی ایسی تصویر نہیں بنوائیں گے۔پاکستان میں پہلی بار نجی مشروب ساز کمپنی کے تعاون سے فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی ، لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں شوبز ستاروں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی لیکن سب سے زیادہ توجہ اس ایک تصویر نے حاصل کی جو یونس خان نے 7 خواتین (ستاروں) کے ’ جھرمٹ‘ میں کھنچوائی۔ تصویر میں یونس خان کے دائیں طرف اداکارہ منال خان، مایا خان اور اداکارہ کبریٰ خان کھڑی ہیں جبکہ ان کے بائیں جانب گلوکارہ مومنہ مستحسن اور ماڈل گرل و سپورٹس اینکر رابعہ بٹ کھڑی ہیں۔ یونس خان کے سامنے والی کرسیوں پر اداکارہ نوین وقار اور سپورٹس اینکر زینب عباس بیٹھی ہوئی ہیں۔یہ تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی وائرل ہوگئی اور پاکستانیوں نے طرح طرح کے تبصرے شروع کردیے۔

 

تعارف: newseditor