جنید خان انگلینڈ چلے گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جنید خان انگلینڈ چلے گئے۔جنید خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنی نئی سیلفی شیئر کی جوکہ دورانِ پرواز لی گئی۔ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں جنید خان نے نیلے رنگ کی جیکٹ زیب تن کی ہوئی ہے اور وہ جہاز میں بیٹھے ہوئے ہیں۔جنید خان نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ وہ کچھ ذاتی وجوہات کی بنا پر انگلینڈ روانہ ہوئے ہیں۔

قومی کرکٹر نے اپنے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنی دعاں میں رکھیں۔جنید خان کے ٹوئٹ پر صارفین کی بڑی تعداد ان سے انگلینڈ جانے کی وجہ پوچھ رہی ہے جبکہ مداح ان کے سفر کے لیے دعا بھی کررہے ہیں۔

error: Content is protected !!