ونٹر اولمپکس کا آغاز کل سے،پاکستان بارے بھی بڑی خبر آگئی

پیانگ چنگ(سپورٹس لنک رپورٹ)ونٹر اولمپکس 2018 کل سے جنوبی کوریا کے شہر پیانگ چنگ میں شروع ہوں گے جس میں پہلی بار پاکستان کے 2 ایتھلیٹ شرکت کر رہے ہیں ، جبکہ شمالی اور جنوبی کوریا کے ایتھلیٹس ایک پرچم تلے افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے۔

پیانگ چنگ میں منعقدہ ونٹر اولمپکس 2018 میں 92 ممالک کے تقریباً 3 ہزار ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں ۔افتتاحی تقریب میں جہاں بہت سے رنگ ہوں گے وہیں میزبان جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے ایتھلیٹ ایک پرچم تلے مارچ پاسٹ کریں گے ۔

ونٹر اولمپکس میں پاکستان کے 2 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ محمد کریم نے 4 سال پہلے اولمپک ڈیبو کیا تھا، البتہ سید ہومن پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیں گے۔ پاکستانی ایتھلیٹس کا جنوبی کوریا پہنچے پر شاندار استقبال بھی کیا گیا۔

9 سے 25 فروری تک ہونے والے اولمپک میلے میں 7 اسپورٹس کے 12 ایونٹس ہوں گے ۔ گیمز کو پر امن رکھنے کےلیے 28 ہزار 700 سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

تعارف: newseditor