ڈھاکا پریمیئر لیگ،سلمان بٹ کی ٹیم کو شکست

ڈھاکا(سپورٹس لنک رپورٹ)ون ڈے ڈھاکا پریمیئر لیگ میں سلمان بٹ کی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کلب کو لیجنڈز آف روپ گنج کے ہاتھوں شکست ہوگئی۔پاکستان کے سابق کپتان نے صرف 21 رنز بنائے، ان کی ٹیم 232 رنز ہدف کے جواب میں 169 رنز پر آٹ ہوگئی، فاتح لیجنڈز آف روپ گنج کی جانب سے کھیلنے والےسمیع اسلم صرف ایک رن بنا پائے۔دوسرے میچز میں برادرز یونین نے پرائم بینک کو 24 رنز سے مات دی، الوک کپالی نے آل رانڈ پرفارمنس سے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، پہلے انھوں نے 79 رنز بنائے اور پھر تین وکٹیں بھی لیں۔دن کے آخری میچ میں شیخ جمال دھنمونڈی نے اگرانی بینک کرکٹ کلب کو 28 رنز سے زیر کیا۔

 

 

تعارف: newseditor

error: Content is protected !!