فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ ; پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ڈراء ہوگیا.

 

 

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء ہاکی کپ میں پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ کے ڈراء ہوگیا،

 

پاکستان نے اپنے پانچویں میچ کو ملائشیا کے مدمقابل 5-5 گول سے ڈراء کیا۔ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائینٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جگہ بنالی۔ انڈیا 12 پوائینٹس کے ساتھ دوسری اور ملائشیا 10 پوائینٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

 

پاکستان کی جانب سے کپتان راناعبدالوحید اشرف نے 3 گول، عبدالرحمٰن اور مرتضی یعقوب نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر ر محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات،

رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، انڈیا، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ چائینہ، قازقستان، مالئشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔

 

 

error: Content is protected !!