رائزنگ اسٹار ٹرافی کے سیمی فائنل 20اور21جون کو کھیلے جائیں گے

کراچی (ریاض احمد) رائزنگ اسٹار سی سی ، کے سی سی اے زونIVکے زیر اہتمام منعقدہ رائزنگ اسٹار ٹرافی 2019کے سیمی فائنلز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔ آرگنائزنگ سیکرٹری امجد علی کے مطابق پہلا سیمی فائنل ملیر جیم خانہ اور ہنسوٹ جیم خانہ کے مابین 19جون کو ٹی ایم سی گراؤنڈ اور دوسرا سیمی فائنل میزبان رائزنگ اسٹار اور فیصل جیم خانہ کے مابین 20جون کو لانڈھی جیم خانہ گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا۔دونوں سیمی فائنلز 40اوورز فی اننگز پر مشتمل ہونگے۔

error: Content is protected !!