فواد عالم کو اچھی فارم کے باوجود نظرانداز کرنے پر سوالات کھڑے ہوگئے

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) قومی آل راؤنڈر فواد عالم کی ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل شاندار کارکردگی کے باوجود انہیں گرین شرٹس کی نمائندگی کیلئے سلیکشن کمیٹی کی جانب سے یکسر نظرانداز کرنے پرنئے سوالات کھڑے ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کہہ چکے ہیں کہ نیشنل اسکواڈ کے انتخاب میں میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے گی تاہم مسلسل اچھی کارکردگی کے باوجود فواد عالم کو قومی ٹیم میں صلاحیتوں کے اظہار کا موقع نہ دینے پر ماہرین نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ فواد عالم کے مطابق وہ سلیکٹرز کی جانب سے نظر انداز کرنے پر مایوس نہیں ہیں اور انہیں ایک روز ضرور موقع ملے گا۔

تعارف: newseditor