افغان کرکٹر رحمان اللّٰہ گرباز پر جرمانہ اور سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پر پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نےکوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر افغان کرکٹررحمان اللّٰہ گرباز پر جرمانہ جبکہ سری لنکا کے ونندو ہسارنگا پر جرمانے کے ساتھ پابندی عائد کردی۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ وانندر ہسارنگا آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ 2.13 کی خلاف ورزی کے مرتکب قرار پائے،ہسارنگا پر 24 مہینوں میں 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر پابندی عائد کی گئی۔

وانندو ہسارنگا کو 5 ڈی میرٹ پوائنٹس ہونے پر 2 انٹرنیشنل میچز کی پابندی لگا دی گئی۔ پابندی کے ساتھ ہسارنگا کو میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی کیا گیا۔وانندو ہسارنگا نے میچ کے اختتام پر ایمپائر کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

افغان کھلاڑی رحمان اللّٰہ گرباز کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق رحمان اللّٰہ گرباز کو ایمپائر کے فیصلے کو نہ ماننے پر جرمانہ کیا گیا

error: Content is protected !!