سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے پنجاب سٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک بچھانے کے کام کا معائنہ کیا

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے پنجاب سٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک بچھانے کے کام کا معائنہ کیا، منگل کے روز ٹریک بچھانے کے منصوبے کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریک بچھانے کا کام جلد ازجلد مکمل کیا جائے اور معیار کو خاص طور پر مدنظر رکھا جائے اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سیکرٹری سپورٹس پنجاب نے پنجاب سٹیڈیم میں ٹارٹن ٹریک بچھانے کے کام کا مختلف مقامات پر بغور معائنہ کیا اور اہم ہدایات جاری کیں۔

 

تعارف: newseditor