ہمیں بھارت کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے،عامر سہیل

لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کپتان عامر سہیل نے بھارت کیخلاف کیس کو کمزور قرار دے دیا ، گزشتہ روز ایک ہاکی میچ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاہاکی اب اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے ،شعیب اختر کو پی سی بی میں عہدہ ملا اچھی بات ہے کیونکہ کرکٹرز ہی کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کرسکتے ہیں اور مزید کرکٹرز کو بھی بورڈ میں موقع فراہم کیا جا نا چاہئے ،انہوں نے کہا اگر پی ایس ایل کے کھلاڑیوں کو سکیورٹی دینی ہے تو پبلک کرنے کی ضرورت نہیں ، بھارت کے خلاف پی سی بی کا کیس کمزور ہے ا س لئے باہمی سیریز کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے ،قبل ازیں نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں نائن اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ ہوا جس میں ایک کے مقابلے میں تین گول سے افضل منا کی ٹیم فا تح رہی۔فائنل میں افضل منا اور سعید انور کی ٹیموں کے درمیان کا نٹے کا مقابلہ ہوا جس میں افضل منا کی ٹیم کو کامیابی ملی جبکہ سعید انور کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ،فاتح ٹیم کی جانب سے سٹیڈیم میں جیت کی خوشی میں بھنگرے ڈالے گئے اس موقع پرقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عامر سہیل کی جانب سے فاتح ٹیم میں ٹرافی اور ٹریک سوٹ تقسیم کئے گئے ۔بعدازیں سیکرٹری سپورٹس عامر جان کی جانب سے بھی ہا کی سٹیڈیم کا دورہ کیا گیا ۔ایونٹ آرگنا ئزر توقیر ڈار نے کہا جو قومیں اپنے ہیروکی قدر نہیں کرتیں وہ اپنا مقام نہیں بنا سکتیں ،ہمیں انٹرنیشنل ٹیموں کو پا کستان میں دعوت دینا ہو گی تاکہ پاکستان کا قومی کھیل دوبارہ زندہ ہو سکے ۔

error: Content is protected !!