دبئی(پاکستان سپورٹس لنک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی رومان رئیس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ان کے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ہے۔
مصباح الحق کی غیر موجودگی میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کرنے والے رومان رئیس کا نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم اور گراؤنڈ میں انٹرنیشنل سطح کا ماحول میسر آتا ہے ، پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا پرفارم کر کے ٹیم میں جگہ بنانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میں بھی پی ایس ایل کے ذریعے ٹیم میں شامل ہوا اس لیے دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی یہی کہوں گا کہ وہ اپنی کارکردگی پر فوکس کریں۔
رومان رئیس نے کہا کہ پی ایس ایل میرے میرےکیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ہے کیونکہ پہلا ایڈیشن بھی اچھا ہوا اور دوسرا ایڈیشن بھی اچھا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے مجھے پتہ چلا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جسمانی اور ذہنی صحت کے حوالے سے آپ کی ضروریات کیا ہیں۔
وکٹ لے کر منفرد انداز میں خوشی کا اظہار کرنے کے حوالے سے رومان رئیس کا کہنا تھا کہ میں خود کو تھوڑا سا نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ایک گیند پر وکٹ لینے کے بعد اگلی گیند پر آپ کو ہٹ بھی لگ سکتی ہے۔
رومائی رئیس کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پہلے دوسال سے بھی اچھا پرفارم کروں۔