جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کرکٹ ایونٹ پاک کائونٹی کلب کراچی نے جیت لیا

کوٹری(سپورٹس لنک رپورٹ )حيدرآباد ڈویژنل اولمپک اسپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام جامشورو بیس بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹول پاک کائونٹی کلب کراچی نے جیت لیا۔فاتح ٹیم نے عمران خان اکیڈمی کو 20 رنز سے شکست سے دوچار کیا۔اس موقع پر حیدرآباد ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشن کے صدر و سماجی و تاجر رہنما اسلم خان دیسوالی مہمان خصوصی جبکہ اسپورٹس جرنلسٹ طارق اسلم،  حمید شاہ، یاسین شاہ اور عمر شاہین اعزازی مہمان تھے جنہیں ایونٹ آرگنائزنگ کمیٹی کے سیکریٹری پرویز احمد شیخ، کووآرڈینیٹر سید مسرت علی، زاہد بلوچ اور محی الدین شیخ نے اجرک کے تحائف پیش کیئے۔بعد ازاں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاک کائونٹی کی ٹیم 20 ویں اوور میں 181 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی۔

شہزاد علی نے 50 جبکہ فیصل اور اکبر خان  نے 38-38 رنز اسکور کیئے۔عمران خان اکیڈمی کے اسداللہ خان نے 3، رافع اویس اور عبدالواسع نے 2-2 جبکہ عبداللہ ندیم اور شہمیر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔حدف کے حصول کے لیئے جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے عمران خان اکیڈمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز بناسکی۔ زیشان قاسم 64 اور ریحان شیخ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاک کائونٹی کے شہزاد نے 3,راجہ امتیاز نے 2 جبکہ اکبر، عامر اور ابرار نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔شہزاد علی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی حمید شاہ اور عمر شاہین پاک کائونٹی کی 28 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔اس موقع پر سماجی رہنما بنارس خان،ڈی سی اے جامشورو کے سابق صدر سلیم الدین،احمد شاہ، عمران خان، سید عدنان، ظہیر مگسی، زاکر علی، بابر سموں، زریاب علی، سعادت علی، حیدر علی اور دیگر موجود تھے۔

error: Content is protected !!