کراچی ٹیسٹ،کھانے کے وقفے تک پاکستان 4 وکٹیں گنوا بیٹھا، بابر کی نصف سنچری

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقت تک پاکستان کی ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر 115 رنز بنا لئے ہیں، کھانے کے وقفے پر کپتان بابر اعظم 54 اور ٹیم میں چار سال بعد واپس آنے والے سرفراز احمد چار رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، پاکستان کی جانب سے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے سات، امام الحق نے چوبیس، شان مسعود نے تین اور سعود شکیل نے بائیس رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل بریسویل نے دو جبکہ ٹم سائوتھی اور اعجاز پٹیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قبل ازیں صبح پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

error: Content is protected !!