کورے اینڈرسن سمرسیٹ کائونٹی کے ہو گئے

لندن (سپورٹس لنک رپورٹ)انگلش کائونٹی کلب سمر سیٹ نے رواں برس شیڈول نیٹ ویسٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے دوبارہ کیوی آل رائونڈر کورے اینڈرسن سے معاہدہ کر لیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اینڈرسن کو 13 ٹیسٹ، 49 ایک روزہ اور 29 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، اینڈرسن نے یکم جنوری 2014ء کو کالی آندھی کے خلاف میچ میں 36 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔تاہم ایک سال بعد جنوبی افریقن بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے 31 گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا کر ان سے عالمی
ریکارڈ چھین لیا تھا۔ سمرسیٹ ڈائریکٹر آف کرکٹ اینڈی ہری نے اپنے بیان میں کہا کہ اینڈرسن ورلڈ کلاس آل رائونڈر ہیں، ان کے ساتھ دوبارہ معاہدہ کرنے سے ہماری بیٹنگ و بائولنگ مزید مضبوط ہو گئی ہے، امید ہے وہ اپنے انٹرنیشنل تجربے سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ٹیم کو فتوحات دلانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

 

تعارف: newseditor