پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی سیریز کس شہر میں،بڑا اعلان ہو گیا

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے اعلان کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز کراچی میں ہوں گے۔نجم سیٹھی نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کراچی والوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کراچی میں تین ٹوئنٹی میچز کھیلے پر راضی ہو گئی ہے۔چیئرمین پی سی بی نے مزید بتایا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، دو اور 4 اپریل کو کھیلے جائیں گے اور وزیراعلیٰ سندھ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔

 

تعارف: newseditor